مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے ایک سرکاری اسپتال میں ایک نوزائیدہ بچے کو چوہوں نے ہلاک کردیا ہے اس ہولناک واقعہ سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان میں صحت کے شعبے کا حال کس قدر بُرا ہے۔۔ ہندوستان کے ایک اسپتال میں چوہوں نے موت کا ایسا کھیل کھیلا کہ دس دن کے ننھے بچے کی جان ہی لے لی۔ آندھرا پردیش کے ضلع گنٹورکے سرکاری اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں زیر علاج بچے کو چوہوں نے بری طرح پنجے مارے اور بچے کی آنکھ اور انگلیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ صبح بچے کے والدین نے بچے کا یہ حال دیکھا تو فوری طور پر ڈیوٹی ڈاکٹر کو مطلع کیا، لیکن بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے فوری توجہ نہیں دی ۔ ان کا کہنا ہے کہ بچہ چوہوں کی وجہ سے نہیں بلکہ ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔ بچے کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ایک ہفتے پہلے بھی اسپتال انتظامیہ کو اس خطرے سے آگاہ کیا تھا ، لیکن انتظامیہ نے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ اسپتال کے دیگر مریضوں نے بھی اسپتال میں چوہوں کے حملوں کی شکایت کی ہے۔ہندوستانی اسپتالوں میں بھی صفائی پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی ۔
آپ کا تبصرہ