26 اگست، 2015، 1:26 AM

انناس کے بے شمار فوائد

انناس کے بے شمار فوائد

انناس قدرت کی طرف سے انسانوں کو عطا کیے گئے صحت بخش پھلوں میں سے ایک ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انناس قدرت کی طرف سے انسانوں کو عطا کیے گئے صحت بخش پھلوں میں سے ایک ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں۔  قدرت نے انسان کو بے شمار لذیذ اور ذائقہ دار پھلوں کی نعمت سے نوازا ہے اور ہر پھل اپنے اندر بے شمار غذائیت اور خصوصیات سے بھر پور ہے ان ہی میں انناس کاشمار بھی ایک نہایت مفید، خوش ذائقہ اور خوبصورت پھل میں ہوتا ہے جو اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ انناس کا استعمال نہ صرف صحت کے لئے ضروری ہے بلکہ یہ بے شمار بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ اس کے چند فوائد ہیں جس کے استعمال سے آپ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

اناناس وٹامن سی سے بھر پور پھل ہے جس کا ایک گلاس جوس جسم کو مطلوبہ وٹامن سی بھرپور مقدار میں فراہم کرتا ہے جو کہ انسانی جسم کو بے شمار اقسام کے وائرس سے محفوظ رکھتا ہے۔ انناس کا استعمال ہڈیوں کی مضبوطی میں بھی انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے جس کا روزانہ استعمال ہڈیوں کو میگنیس کی مطلوبہ مقدار فراہم کرتا ہے جو کہ ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے انتہائی مفید ہے اس کے علاوہ یہ نظام ہاضمہ کے لیے انتہائی مفید ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق  انناس کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے اس کو کھانے کے درمیان کھانا چاہئے۔انناس کا ایک اور انتہائی اہم اور مفید فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کا استعمال بصارت کو تیز کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور اس کا مستقل استعمال بینائی کو کمزور ہونے سے بچاتا ہے۔

News ID 1857657

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha