مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مریخ پربھیجے کئے روبوٹ نے اپنی سیلفی لے کر زمین پر بھیج دی ہے۔ مریخ پربھیجے کئے روبوٹ نے اپنی سیلفی لے کر زمین پر بھیج دی ہے۔ ناسا کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مریخ پر بھیجے گئے تحقیقاتی روبوٹ " کیوراسٹی روور" نے جو تازہ ترین تصاویر بھیجی ہیں وہ سیونتھ راک لوکیشن کی ہیں جس کے نمونے زمین پر بھیجے گئے ہیں اور اب اس کا لیبارٹری میں تجزیہ کیا جائے گا۔ ناسا کے مطابق روور نے یہ تصویر بالکل اسی طرح کھینچی ہے جس طرح کوئی انسان سیلفی لیتا ہے اس کے لیے خلائی روبوٹ نے کیمرے کو اپنے بازو جتنی لمبائی کے مطابق کھولا اور اپنے اردگر سمیت اپنی تصویر کھینچ ڈالی۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس کے لیے جو کیمرہ یعنی ہینڈ لینزاستعمال کیا گیا اسے ماہلی کا نام دیا گیا ہے اور اس سے عام طور پر چٹانوں میں موجود معدنیات کے ذرات کا قریب سے جائزہ لیا جاتا ہے۔ روبوٹ کی بھیجی گئی تصاویر گزشتہ تصاویرسے مختلف اور زیادہ قریب سے لی گئیں ہے ۔
مریخ پربھیجے کئے روبوٹ نے اپنی سیلفی لے کر زمین پر بھیج دی ہے۔ مریخ پربھیجے کئے روبوٹ نے اپنی سیلفی لے کر زمین پر بھیج دی ہے۔
News ID 1857583
آپ کا تبصرہ