14 دسمبر، 2014، 1:17 PM

امریکہ

امریکی سینیٹ نے ملک کے 11 کھرب ڈالر کے متنازع بجٹ کی منظوری دے دی

امریکی سینیٹ نے ملک کے 11 کھرب ڈالر کے متنازع بجٹ کی منظوری دے دی

مہر نیوز/14 دسمبر/ 2014 ء : امریکی سینیٹ نے ملک کے 11 کھرب ڈالر کے متنازع وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اب اسے صدر باراک اوبامہ کے پاس دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹ نے ملک کے 11 کھرب ڈالر کے متنازع وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اب اسے صدر باراک اوبامہ کے پاس دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔سینیٹ نے سنیچر کو رات گئے اسے 40 کے مقابلے 56 ووٹوں سے منظور کیا۔اس بجٹ پر مہینوں سے سیاسی جماعتوں کے مابین زبردست بحث و مباحثہ جاری رہا اور اس دوران ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز دونوں جانب سے لچک بھی دکھائی گئی۔اس کی منظوری سے امریکہ میں حکومت کے ’شٹ ڈاؤن‘ کا خطرہ ٹل گیا ہے جو کہ آئندہ ہفتے سے شروع ہو سکتا تھا۔

News ID 1846177

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha