31 اکتوبر، 2014، 1:05 AM

اسرائیل

اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ کو کھولنے کا اعلان کردیا

اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ کو کھولنے کا اعلان کردیا

مہر نیوز/31 اکتوبر/ 2014 ء : اسرائیل نے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر عائد پابندی کو ہٹانے اور مسجد اقصیٰ کو کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے  سے نقل کیا ہے کہ  اسرائیل نے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر عائد پابندی کو ہٹانے اور مسجد اقصیٰ کو کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے امریکہ اور عرب اتحادی  ممالک کے دباؤ پر مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے مسجد کو عبادت کےلئے دوبارہ کھول دیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق مسجداقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے بعد کشیدگی کو کم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے مسجد کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسرائیل نے فلسطینیوں میں اشتعال پھیلانے کے لئے 1967 کے بعد پہلی مرتبہ مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی جب کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے صیہونی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگا کر اعلان جنگ کیا ہے۔

News ID 1843444

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha