29 اکتوبر، 2014، 10:39 AM

اسرائیل

نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کے اسرائيلی اعلان پر سکیورٹی کونسل کا اجلاس

نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کے اسرائيلی اعلان پر سکیورٹی کونسل کا اجلاس

مہر نیوز/29 اکتوبر/ 2014 ء :اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کے اعلان پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کے اعلان پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہورہا ہے۔ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس اردن کی درخواست اور اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور کی جانب سے لکھے گئے خط پر طلب کیا گیا ہے ۔ خط میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ سلامتی کونسل کے تمام 15 ارکان اسرائیل کو نئی یہودی بستیوں کی تعمیرات سے روکیں اور خطے میں قیام امن کو یقینی بنائیں۔ اسرائیل نے مغربی بیت المقدس میں ایک ہزار نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ عرب ممالک میں دہشت گردی کو فروغ دیکر اسرائیل کو خطے میں مضبوط بنا رہا ہے۔

News ID 1843310

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha