29 مارچ، 2014، 3:24 PM

افغانستانی فوجیوں کی پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ

افغانستانی فوجیوں کی پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ

مہر نیوز/ 29 مارچ / 2014 ء : افغانستانی فوج کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹ پر مارٹر گولے داغے گئے ہیں تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہافغانستانی فوج کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹ پر مارٹر گولے داغے گئے ہیں تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق آج صبح سات بجے کے قریب افغان سرحد سے ملحقہ شمالی وزیرستان کے علاقےغلام علی میں واقع پاکستانی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر 6 مارٹر گولے فائر کئے گئے ہیں۔ یہ گولے افغان نیشنل آرمی کی چیک پوسٹ سے داغے گئے تاہم کوئی بھی گولہ چیک پوسٹ پر نہیں گرا اور اس سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبنان دہشت گردوں کی کافی سرگرمیاں ہیں اور افغانستان نے کئی بار پاکستان پر الزآم عائد کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔

News ID 1834606

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha