13 مارچ، 2014، 11:21 AM

کشمیر

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 2 فوجیوں سمیت 13افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 2 فوجیوں سمیت 13افراد ہلاک

مہر نیوز/ 13 مارچ / 2014 ء :ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 2 فوجیوں سمیت 13افراد ہلاک ہو گئے جبکہ13 ملبے تلے دب گئےہیں اور 100سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 2 فوجیوں سمیت 13افراد ہلاک ہو گئے جبکہ13 ملبے تلے دب گئےہیں اور 100سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ کے مطابق  کشمیر میں بے موسم کی برف باری سے نظام زندگی معطل ہو گیا، برفباری سے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے، برف باری سے درجنوں مکانات سمیت 150 عمارتوں کونقصان پہنچا، عوام کو پانی کے حصول میں بھی سخت دشواری کا سامنا ہے، سردی کی شدت میں اضافے کے باعث پیر سے اسکول بند ہیں، 2 روز سے جاری برف باری کے نتیجے میں وادی کا رابطہ دیگر حصوں سے منقطع ہو گیا ہے۔ جموں کشمیری ہائی وے مسلسل دوسرے روز ٹریفک کیلیے بند ہے، رن وے پر برف جمنے کے باعث پروازوں کی آمد و رفت معطل ہے۔ لداخ خطے کے کرگل سیکٹر میں ایک فوجی کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے 82 فیلڈ رجمنٹ کے 2 بھارتی فوجی نائیک وجے پرساد اور درمیندر سنگھ ہلاک ہوگئے۔ کشمیر کے ضلع کولگام میں واقع گاؤں کے 2 مکانوں پر تودے گرنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ قاضی گنڈ کے علاقے میں مکان منہدم ہونے سے 48 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ کارگل سیکٹر میں کان پر پتھر گرنے سے 3 نیپالی مزدور ہلاک ہوگئے۔

News ID 1834195

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha