مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس نےبین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ منگل کو روسی وزارتِ دفاع کے بیان کے مطابق ایک ٹوپول آر ایس 13 ایم میزائل کو مقامی وقت کے مطابق رات دس بج کر دس منٹ پر بحیرۂ کیسپیئن کے قریب واقع کپستن یار تجرباتی رینج سے قزاقستان میں واقع ساری شگن رینج کی جانب داغا گیا۔
امریکہ کے مطابق اسے اس تجربے کے بارے میں روس نے پہلے ہی مطلع کر دیا تھا۔ روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس تجربے کا مقاصد ملک کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا اور مذکورہ میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
آپ کا تبصرہ