17 فروری، 2014، 12:51 PM

ونزوئلا

ونزوئلا کا 3 امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کاحکم

ونزوئلا  کا 3 امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کاحکم

مہر نیوز/ 17 فروری/ 2014 ء :ونزوئلا کے صدر نے 3 امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کاحکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا کے صدر نے 3 امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کاحکم دے دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق صدر نکولس مدورو نے ٹی وی خطاب میں کہا کہ امریکی سفارتی اہلکار حکومت کے خلاف سازشوں میں ملوث تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں کام کرنے والے امریکی اہلکاروں کے ایک گروپ کی گزشتہ دو ماہ سے نگرانی کی جارہی تھی۔ یہ حکام نجی یونیورسٹیوں میں ملاقاتیں کررہے تھے۔ ونزوئلا کے صدر نے کہا کہ وزیرخارجہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ذرائ‏ کے مطابق امریکی سفارتکار دیگر ممالک میں سفارتی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے ان ممالک میں جاسوسی اور عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کرتے ہیں حتی امریکہ کے دوست ممالک میں بھی امریکی سفارتکار جاسوسی   میں ملوث پائےگئے ہیں۔

News ID 1833399

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha