3 جنوری، 2014، 1:55 PM

من موہن سنگھ:

نریندرمودی وزیراعظم بنے تو بھارت کی سلامتی خطرے میں پڑ جائےگی

نریندرمودی وزیراعظم بنے تو بھارت کی سلامتی خطرے میں پڑ جائےگی

مہر نیوز/3 جنوری /2014ء: ہندوستان کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ اگر بھارتیہ جنتہ پارٹی کے رہنما نریندر مودی آئندہ انتخابات میں وزیراعظم بنے تو بھارت کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کےوزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ اگر بھارتیہ جنتہ پارٹی کے رہنما نریندر مودی آئندہ انتخابات میں وزیراعظم بنے تو بھارت کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔من موہن سنگھ نے بھارتیہ جنتہ پارٹی کے سربراہ نریندرمودی کو مسلم کش فسادات کے حوالے سے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں کے قتل کی پشت پناہی کرنے والا شخص بھارت کا وزیراعظم نہیں بننا چاہیے، اگر نریندو مودی وزیراعظم بنے تو یہ بھارت کے لئے انتہائی تباہ کن ثابت ہوگا۔ من موہن سنگھ کا دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سال 2014 کے پارلیمانی انتخابات کے نتیجے میں اگر کانگریس برسرار اقتدار آجاتی ہے تو بھی تو وہ وزیر اعظم بننے کے خواہش مند نہییں اور چاہتے ہیں کہ اب یہ ذمہ داری کسی نئے فرد کو سونپی جائے اور امید ہے کہ کانگریس جلد ہی متوقع امیدوار کے نام کا اعلان کردے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ راہول گاندھی اس سلسلے میں ایک معتبر اور مضبوط امیدوار ہیں اور امید ہے کانگریس اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ مناسب وقت پر کرے گی۔ پریس کانفرنس میں بھارتی وزیر اعظم نے مہنگائی، کرپشن اسکینڈلز اور کمزور معاشی ترقی پر اپنے افسوس کا اظہار کیا تاہم دیہی عوام اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا دفاع بھی کیا۔

News ID 1831937

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha