مہرخبررساں ایجنسی نے بزنس ریکارڈر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے نئے صدر ممنون حسین نے کراچي میں ایرانی قونصلخانہ کے ڈائریکٹر مہدی سبحانی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ وہ عنقریب ایران کا دورہ کریں گے جس کے دوران پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
ممنون حسین کی حلف برداری کی تقریب 8 ستمبر کو منعقد ہوگی۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق دونوں ہمسایہ اور برادر ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے صدر زرداری اور ایران کے سابق صدر احمدی نژاد نے مارچ میں گیس پائپ لائن کے کئی ارب ڈآلر کے ایک اہم پراجیکٹ کا افتتاح کیا جس کے ذریعہ ایران سے گیس پاکستان منتقل کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ