17 مئی، 2013، 12:33 PM

امریکہ نے سلفی وہابی تنظیم النصرہ کا نام دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرلیا

امریکہ نے سلفی وہابی تنظیم النصرہ کا نام دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرلیا

مہر نیوز/17 مئی /2013ء:امریکی وزارت خارجہ نے شام میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ محاذ کا نام دہشت گرد تنظیموں کی لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔ امریکہ اور اس کے عرب اتحادی ایک طرف دہشت گردوں کو ہتھیار اور تنخواہ فراہم کرتے ہیں اور دوسری طرف دنیا کو دھوکہ دینے کے لئے ان کا نام دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے شام میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ محاذ کا نام دہشت گرد تنظیموں کی لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔ امریکہ اور اس کے عرب اتحادی ایک طرف دہشت گردوں کو ہتھیار اور تنخواہ فراہم کرتے ہیں اور دوسری طرف دنیا کو دھوکہ دینے کے لئے ان کا نام دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرتے ہیں۔ امریکہ نے النصرہ وہابی تنظیم کے سربراہ الجولانی کا نام دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرلیا ہے جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک دو سال سے محمد جولانی کی حمایت کررہے ہیں۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ النصرہ محاذ نے کئی بے گناہ شامی شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔ادھر امریکہ نے شامی حکومت سے وابستہ 4 اہلکاروں کے خلاف بھی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1821951

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha