مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ اور اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے القاعدہ دہشت گرد تنظيم پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے القاعدہ کی ٹیم کے سات اہم افراد کو گرفتار کرلیا ہے جو خلیجی ممالک پر حملہ کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ متحدہ عرب امارات کےحکام کے مطابق اس گروہ میں عرب باشندے بھی شامل ہیں۔القاعدہ کا 7رکنی سیل ملک کی سیکورٹی کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کررہاتھا۔ حکام کے مطابق القاعدہ میں بھرتیوں ، مالی امداد اور ٹرانسپورٹ کی سہولت یہی گروہ فراہم کرتا رہا ہے۔حکام کے مطابق یہ گروہ خطے کے کچھ ممالک میں القاعدہ کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور قطر سمیت بعض خلیجی ممالک القاعدہ دہشت گرد تنظیم کو مالی اور جنگي وسائل فراہم کررہے ہیں اور شام میں القاعدہ دہشت گردوں کو کھلے عام ہتھیار اور مالی وسائۂ فراہم کررہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات کی القاعدہ پر کاری ضرب/ القاعدہ کے سات اہم دہشت گرد گرفتار
مہر نیوز/18 اپریل /2013ء: متحدہ عرب امارات کے حکام نے القاعدہ دہشت گرد تنظيم پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے القاعدہ کی ٹیم کے سات اہم افراد کو گرفتار کرلیا ہے جو خلیجی ممالک پر حملہ کرنےکا منصوبہ بنا رہے تھے۔
News ID 1820254
آپ کا تبصرہ