31 مارچ، 2013، 12:45 PM

یوم زمین

یوم زمین کی مناسبت سے فلسطینیوں کے مظاہرے

یوم زمین کی مناسبت سے فلسطینیوں کے مظاہرے

مہر نیوز/31 مارچ /2013ء: مقبوضہ فلسطین میں یوم زمین کی مناسبت سے ہزاروں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں یوم زمین کی مناسبت سے ہزاروں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔ اسرائيل نے 30 مارچ 1976 ء میں فلسطین کی بعض اراضی پر قبضہ  کیا اس کے بعد ہر سال فلسطینی اپنی زمینوں کو واپس کرنے کے لئے 30 مارچ کو یوم زمین کے طور پرمناتے ہیں۔  الجلیل کے سخنین شہر میں مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور اسرائیل اور اس کے حامیوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مغربی پٹی  الخضر علاقہ میں فلسطینی اور اسرائيل ی فوجیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ بیت لحم میں بھی مظاہرے ہوئے، بیت المقدس میں بھی فلسطینیوں نے احتجاج کیا اسرائيلی فوجیوں نے درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ عرب ممالک بالخصوص قطر اور سعودی عرب فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائيلی جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

News ID 1819350

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha