مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیردفاع فہد جاسم الفریج نے شامی فوج کے حوصلوں کو مضبوط اور بلند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں سرگرم کرائے کے دہشت گرد شامی فوج کو شکست نہیں دےسکتے شامی فوج کے حوصلے بلند ہیں۔ شام میں مسلح دہشت گرد تخریبی کارروائیوں کے لئے اسرائيلی دستورات پر عمل کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے دہشت گردوں کو حکم دیا ہے کہ وہ شام کی فضائیہ کے ٹھکانوں اوروسائل کو تباہ کریں کیونکہ اسرائيل کو معلوم ہے کہ شامی فوجی کی فضائی قوت کتنی عظیم ہے ۔ شامی وزیر دفاع نے کہا کہ غیر ملکی کرائے کے دہشت گردوں کا کام صرف شام کے تعمیری ڈھانچے کو تباہ کرنا ہے جبکہ فوج ملک کے اقتصادی اور تعمیری ڈھانچے اور عوامی املاک و جان و مال کو دہشت گردوں سے بچانے کی کوشش کررہی ہے ۔ شامی وزیر دفاع نے کہا کہ شام مخالف ممالک کے فوجی ماہرین نے بھی دہشت گردوں کے ہمراہ شامی فوج سے بر سرپیکار ہیں ۔ شام کے وزیر دفاع نے کہا کہ شامی فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ فوج آبادی والے علاقوں میں دہشت گردوں کا احتیاط سے پیچھا کرتی ہے تاکہ عام شہریوں کوکوئي نقصان نہ پہنچے لیکن دہشت گرد بے رحمی کےساتھ شامی عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد اسرائیلی احکامات پر عمل کرکے شام کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق سلفی وہابی گمراہ فرقے سے ہےجو علاقہ میں امریکی اور اسرائیلی بالا دستی کے لئے کام کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ