مہر خبررساں ایجنسی نے شام پریس سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی حکومت کے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کی سرپرستی میں لڑنے والے دہشت گردوں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی ہے اورالقاعدہ سے وابستہ دہشت گرد وہابی سلفی گروہ النصرہ نےشام مخالف اورمغرب نواز آزاد فوج کو حلب سے نکلنے کا الٹی میٹم دیدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شام میں مسلحدہشت گردوں کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے ہیں اور دونوں دہشت گرد گروہ شامی فوج کے ہاتھوں ناکامی کا ایکدوسرے پرالزآم عائد کررہے ہیں۔ واضح رہےکہ شام میں امریکہ ، سعودی عرب، قطر ، اسراغيل اور ترکی دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہے ہیں لیکن اب ان کے حامیت دہشت گردوں میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ