مہر خبررساں نے ایسوسی ایٹڈ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں تشدد کو روکنے کے لئےامریکی ریاست لاس اینجلس میں اسلحہ واپس کرنے کی مہم جاری ہے، اسلحہ واپس کرنے پر 200 ڈالر تک انعام دیا جا رہا ہے۔اسلحہ واپس کرنے کی مہم کے دوران راکٹ لانچر بھی جمع کرائے گئے۔ لاس اینجلس میں گزشتہ روز شروع ہونے والی اسلحہ واپس کرنے کی مہم جاری ہے ۔ لاس اینجلس پولیس کے مطابق ہینڈ گن کی واپسی پر 100 ڈالر، بڑی بندوقوں پر 200 ڈالر کا انعام دیا جا رہا ہے، اور اب تک 901 ہینڈ گنز، 698 رائفل اور 363شاٹ گن کو تلف کیا جا چکا ہے۔ اس مہم میں 2 راکٹ لانچر بھی جمع کروائے گئےہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ کے مدارس میں اکثر فائرنگ کے واقعات رونماہورہےہیں حالیہ ایک واقعہ میں 20 طالب علموں سمیت 28 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مہر نیوز/ 29 دسمبر/ 2012ء: امریکہ میں تشدد کو روکنے کے لئےامریکی ریاست لاس اینجلس میں اسلحہ واپس کرنے کی مہم جاری ہے، اسلحہ واپس کرنے پر 200 ڈالر تک انعام دیا جا رہا ہے۔
News ID 1778743
آپ کا تبصرہ