28 اکتوبر، 2012، 11:15 AM

میانمار

میانمار میں مسلمانوں کےخلاف بربیت کا سلسلہ جاری

میانمار میں مسلمانوں کےخلاف بربیت کا سلسلہ جاری

مہر نیوز/ 28 اکتوبر2012ء:میانمار میں جاری خوفناک فسادات میں4 ہزار سے زائد گھر جلا کر راکھ کر دیئے گئے ہیں جبکہ 100 سے زائد مسلمانوں کو ہلاک کیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار میں جاری خوفناک فسادات میں4 ہزار سے زائد گھر جلا کر راکھ کر دیئے گئے ہیں جبکہ 100 سے زائد مسلمانوں کو ہلاک کیا گيا ہے۔میانمار میں جاری بودھ اور مسلم کمیونٹی کے درمیان فسادات کی غیر ملکی ذرائع سے جاری سیٹیلائٹ تصاویر میں روہنگیا مسلمانوں کے اکثریتی علاقے کو لگنے والی آگ ،نمایاں کی گئی ہے۔انسانی حقوق کی تنظمیوں نے روہنگیا مسلمانوں کو لاحق خطرات پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔امریکی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ 800 گھروں پر مشتمل پورا شہر آگ کی نذر کر دیا گیا ہے۔100 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ینگون میں اقوام متحدہ کے نمائندے کے مطابق جاری فسادات میں 22 ہزار سے زائد مسلمان بے گھر جب کہ 4 ہزار سے زائد گھر جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔

News ID 1730230

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha