مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں صوبہ خراسان شمالی میں شہید نوری چھاؤنی میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حضرت جواد الآئمہ انفینٹری بریگیڈمیں فوج، سکیورٹی دستوں اور رضا کار دستوں کی مشترکہ پریڈ منعقد ہوئی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حضرت جواد الآئمہ انفینٹری بریگیڈمیں پہنچنے کے بعدشہداء کے یادگار مقام پرحاضری دی اور دفاع مقدس کے شہیدوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائی۔
اس کے بعد گراؤنڈ میں موجود دستوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو سلامی پیش کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس تقریب میں مسلح افواج کو قوم کے لئے شاندار سکیورٹی اور دشمنوں کی فوجی دھمکیوں کے مقابلے میں امن و سلامتی کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اہل حملہ و یلغار نہیں ہے لیکن دشمن کے کسی بھی فوجی حملے کی صورت میں پیچھے بھی نہیں ہٹے گی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دےگی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تسلط پسند اور سامراجی طاقتوں کی جانب سے جنگ افروزی کا مقصد، سرمایہ داروں کے فوجی ساز و سامان کی فروخت قراردیتے ہوئے فرمایا: دشمن کے جنگي جنون اور اس کے جنگی نظریہ کوختم کرنے کے لئے قوم اور مسلح افواج کی مکمل دفاعی آمادگی بہت ضروری ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: قوم بالخصوص جوانوں میں دفاعی آمادگی کا جذبہ پہلے سے کہیں زيادہ موجود ہے اور مسلح افواج بھی پہلے سے کہیں زيادہ آمادہ ، مضبوط اور قوی ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دفاعی طاقت و توانائي کو بڑھانے میں اللہ تعالی کی یاد اور معنویت کے عامل کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: آٹھ سالہ دفاع مقدس میں اسلامی سربازوں کی کامیابی، غزہ کی 22 روزہ جنگ اور لبنان کی 33 روزہ جنگ میں لبنانی مجاہدین کے ہاتھوں اسرائيلی مسلح فوج کی حیرب انگیز شکست، دفاعی طاقت و قدرت کو بڑھانے کے سلسلے میں معنوی اثرات کے بہترین اور شاندار نمونے ہیں۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی قوم آج ہر دور کی نسبت دشمن کے مقابلے میں قدرتمند اور طاقتور ہے اورقدرت و طاقت کااحساس حقائق پر مبنی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم اور مسلح افواج کی دفاعی آمادگی اور اس کی حفاظت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم اور مسلح افواج کی آمادگی اور کام و تلاش کے جذبے نے دشمن کے دل پر ایسی ہیبت اور ایسا خوف بٹھا دیا ہے جس کی بنا پر دشمن سےحملے کا وہم و گمان بھی سلب ہوگیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے خطاب سے قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل جعفری نےمسلح افواج بالخصوص سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فوجی اور دفاعی توانائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دشمن کی مسلسل دھمکیوں کو سپاہ زیر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کے ساتھ اپنی دفاعی آمادگي اور میزائلی نظام کو مزید قوی بنانے نیز سپاہ و بسیج کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے اور دشمن کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔
اس تقریب میں " قبلہ امید " ترانہ بھی پیش کیا گيا۔
تقریب کے اختتام پررہبر معظم انقلاب اسلامی کے سامنے مسلح افواج کے دستوں نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا
آپ کا تبصرہ