29 جون، 2012، 12:36 PM

بنگلہ ديش

بنگلہ ديش ميں سیلاب اور تودے گرنے سے 110 افراد ہلاک

بنگلہ ديش ميں سیلاب اور تودے گرنے سے 110 افراد ہلاک

مہر نیوز/29جون /2012 ء: بنگلہ ديش ميں سیلاب اور لينڈ سلائيڈنگ سے ہلاکتوں کي تعداد 110 ہوگئي جبکہ مختلف مقامات پرڈھائي لاکھ افراد پھنسے ہوئے ہيں جنھيں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ليے امدادی کارروائیاں جاري ہیں.

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ ديش ميں سیلاب اور لينڈ سلائيڈنگ سے ہلاکتوں کي تعداد 110 ہوگئي جبکہ مختلف مقامات پرڈھائي لاکھ افراد پھنسے ہوئے ہيں جنھيں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ليے امدادی کارروائیاں جاري ہیں. بنگلہ دیش کے ٹاگانگ ، سلہٹ اور ديگر شہروں ميں ايک ہفتے سے جاري موسلادھار بارش ،سيلاب اورمٹي کے تودے گرنے سے مختلف حادثات ميں اب تک 110افراد ہلاک اور دو سو سے زائد زخمي ہوئے ہيں. سو سے زائد افراد لاپتہ ہيں. حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں ميں ڈھائي لاکھ افراد پھنسے ہوئے ہيں ، جنھيں محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کيلئے فوج ،پوليس اور فائر بريگيڈ کا ريسکيوآپريشن جاري ہے.

News ID 1637849

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha