مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان صادر کیا ہے جس میں امریکہ میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور قرآن کریم کو آگ لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک پادری نما امریکی کے توہین آمیزاقدام کو مغربی ممالک میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف گہری سازش کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف درپردہ خوفناک جنگ جاری ہے مسلمانوں کی مذہبی آزادی کو سلب کیا جارہا ہے امریکی پادری نے اپنے توہین آمیز اقدام کے ذریعہ ثابت کردیا ہے کہ وہ مذہبی نفرت پھیلا رہا ہے جبکہ مغربی حکومتیں پادری کے اس وحشیانہ اقدام پر خاموش تماشائي بنی ہوئی ہیں اور انھوں نےنام نہاد پادری کے اقدام پر کوئی قانونی کارروائی نہیں کی۔ بیان میں ابو غریب جیل اور افغانستان میں امریکی فوجیوں کےوحشیانہ اقدام کو بھی اسلام اور مسلمانوں کی توہین اور تذلیل کا باعث قراردیاگيا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام مسلمان علماء، دانشوروں ، عیسائی مذہب کے رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں بالخصوص اسلامی کانفرنس تنظيم سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ امریکہ کے نام نہاد پادری کے اس توہین آمیز اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس کےخلاف مؤثر مؤقف اختیار کریں اور اس کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کریں۔
ایرانی وزارت خارجہ
ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ میں قرآن سوزی کی شدید مذمت کی ہے
مہر نیوز- 29 اپریل 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور قرآن کریم کو آگ لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
News ID 1588983
آپ کا تبصرہ