30 نومبر، 2011، 9:48 PM

علی لاریجانی

عرب سلاطین، شام کوجمہوریت کا درس نہ دیں/ ترکی اغیارکا آلہ کار نہ بنے

عرب سلاطین، شام کوجمہوریت کا درس نہ دیں/ ترکی اغیارکا آلہ کار نہ بنے

مہر نیوز- 30 نومبر 2011ء:اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے غیر جمہوری عرب ممالک کے سلاطین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ممالک میں اصلاحات اور جمہوریت کے لئے اقدام عمل میں لائیں تو بہتر ہوگا شام کوعرب سلاطین کی سفارش کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے پارلیمانی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے غیر جمہوری عرب ممالک کے سلاطین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ممالک میں اصلاحات اور جمہوریت کے لئے اقدام عمل میں لائیں تو بہتر ہوگا شام کوعرب سلاطین کی سفارش کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ امریکہ اور عرب سلاطین  شام میں جمہوریت  اور اصلاحات کے خواہاں نہیں ہیں وہ شام کو اسرائیل کے مقابلے میں کمزور کرنا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ بحرین میں عوام کی حمایت نہیں کررہا ہے خلیجی ممالک میں اصلاحات اور جمہوریت کا کوئی نام نشان نہیں لیکن امریکہ ان ممالک میں جمہوریت کی بات کرنے سے گریز کرتا ہے اور ان ممالک میں جمہوریت کی حمایت نہیں کرتا لاریجانی نے کہا کہ غیر جمہوری عرب ممالک کے سلاطین کو چاہیے کہ وہ شام کے بجائے اپنے ممالک میں اصلاحات انجام دیکر اپنے عوام کی خدمت کریں اور امریکہ و صہیونیوں کا آلہ کار بن کر اسلام و مسلمانوں کی توہین نہ کریں ۔ لاریجانی نے ترک حکام سے کہا ہے کہ وہ امریکی و صہیونی کھیل کا حصہ بننے سے پرہیز کریں۔ واضح رہے کہ ترکی شام کے خلاف  جاری سازشوں میں سب سے پیش پیش ہے اور ترکی نے شام کے خلاف اقتصادی پابندی عرب لیگ کے ہمراہ عائد کردی ہے۔

News ID 1474253

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha