مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اب طالبان سے نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔ کابل میں مذہبی رہنماؤں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر برہان الدین ربانی کے قتل سے انہیں یقین ہوگیا ہے کہ طالبان امن و صلح کے خواہاں نہیں ہیں بلکہ ان کا تشدد اور عوام کے قتل عام پر یقین ہے لہآ اس صورتحال کے پیش نظر طالبان سے مذاکرات نہیں کرسکتے کیونکہ وہ مذاکرات کے نام پر خودکش حملہ آوروں کو بھیجتے ہیں لہذا اب مذاکارت طالبان سے نہیں بلکہ پاکستان سے کئے جائیں گے۔ افغانستان کے سابق صدر برہان الدین ربانی کو 20 ستمبر کو طالبان نے ایک خود کش حملے میں شہید کردیا تھا یہ خودکش حملہ آور طالبان کی طرف سے مذاکرات کے نام پر ربانی کے گھرآیا تھا۔
مہر نیوز- 1 اکتوبر2011ء: افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اب طالبان سے نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔
News ID 1421138
آپ کا تبصرہ