21 مئی، 2011، 11:59 AM

روس

تہران کے پاس ایٹمی ہتھیارنہیں ہیں// ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے

تہران کے پاس ایٹمی ہتھیارنہیں ہیں// ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے

روس کی مسلح افواج کے نائب سربراہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو پرامن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس بین البراعظم بیلسٹک میزائل نہیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی مسلح افواج کے نائب سربراہ لیونیڈ کاندرا شیف نے کل ماسکو میں ایران کے ایٹمی پروگرام کو پرامن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس بین البراعظم بیلسٹک میزائل نہیں ہیں۔ روسی فوج کے نائب سربراہ نے کہا کہ روس کا ماننا ہے کہ  شمالی کوریا کے پاس بھی بین البراعظم بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت نہیں ہے۔ اس نے کہا کہ شمالی کوریا کے میزائل کسی دوسرے ملک کے لئے خطرہ نہیں ہیں۔ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے بھی ایران کے ایٹمی پروگرام کو پرامن قراردیا ہے صرف امریکہ اور بعض یورپی ممالک ایران پر دباؤ قائم کرنے کے لئے اس کے پرامن ایٹمی پروگرام کے سازش کررہے ہیں۔

News ID 1316782

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha