مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ میں ممتاز شیعہ عالم آیت اللہ عمری کی تشییع جنازہ میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی ، تشییع میں شرکت کرنے والوں کے مطابق مسلمانوں کی اتنی بڑی تعداد آج تک کسی دوسرے مسلمان عالم دین کی تشییع جنازہ میں نہیں دیکھی گئی۔
مرحوم کا جسد خاکی مدینہ منورہ میں شیعوں کی امامبارگاہ میں فاتحہ خوانی کے لئےرکھا گیا مدینہ منورہ میں شیعوں اور اہلسنت کی بڑی تعداد نے ان کی تشییع جنازے میں شرکت کی۔ تشییع کے بعد مرحوم آیت اللہ محمد علی عمری کے جنازے کو روضہ رسول اکرم (ص) کی زیارت کے لئےلے جایا گيا ان کی تشییع جنازہ میں مقامی سعودی حکام نے بھی شرکت کی جدہ میں ایرانی قونصل کے ایک وفد نے بھی مرحوم کی تشییع جنازہ میں شرکت کی ۔ آیت اللہ عمری کی عمر 100 سال کے قریب تھی انھوں نے سعودی عرب میں مکتب اہلبیت (ع) اورشیعیت کو فروغ دینے میں نمایاں کام انجام دیئے ہیں مرحوم نے 40 سال سے زائد کا عرصہ سعودی وہابیوں کی جیل میں کاٹا ہے۔
آپ کا تبصرہ