مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کولمبیا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
سیلاب میں ہزاروں گھر ڈوب گئے ہیں۔حکام کے مطابق پچھلے ساٹھ برسوں کے دوران ہونے والی یہ بدترین بارش ہے۔کئی روز سے جاری بارشوں سے اب تک سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، سب سے زیادہ متاثر چوکو اور کالی شہر ہوئے ہیں جہاں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے محفوظ مقام کی طرف منتقلی شروع کردی ہے ۔جبکہ کولمبیا کےمحکمہ موسمیات نے آئندہ کئی روز تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
آپ کا تبصرہ