31 اگست، 2010، 1:28 PM

صدر باراک اوبامہ

امریکی صدر عراق سے بظاہر بعض امریکی فوجیوں کے انخلا کا باقاعدہ اعلان کریں گے

امریکی صدر عراق سے بظاہر بعض امریکی فوجیوں کے انخلا کا باقاعدہ اعلان کریں گے

امریکی صدر باراک اوبامہ آج عراق سے بظاہر بعض امریکی فوجی انخلاء کاباضابطہ طور پر اعلان کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ آج عراق سے بظاہر بعض امریکی فوجی انخلاء کاباضابطہ طور پر اعلان کریں گے۔ساڑھے سات سال پہلے اُس وقت کے امریکی بدنام صدر بش کی مسلط کردہ بدنام زمانہ جنگ کا خاتمہ اوبامہ کے انتخابی منشور کا اہم حصہ تھا ۔صدر اوبامہ عراق سے لڑاکا فوج کا انخلا مکمل ہونے اور جنگی مشن کے خاتمے کا اعلان اوول آفس، وائٹ ہاؤس سے قوم سے اپنے ٹیلیویژن خطاب میں کریں گے۔ اس سے پہلے وہ ٹیکساس کے فورٹ بلِس کے فوجی اڈے کے دورے میں عراق سے وطن لوٹنے والے اہلکاروں سے ملاقات کریں گے۔ اوبامہ اپنے پیشرو جارج بش کو ٹیلیفون کال بھی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ عراق میں اب بھی امریکہ کی 50 ہزار فوج موجود ہے اور امریکی صدر باراک اوبامہ عراق سے مکمل طور پر فوجی انخلاء میں ناکام ہوگئے ہیں کیونکہ 50 ہزار امریکی فوجیوں کو عراقی فوجیوں کی تربیت کے بہانے سے عراق میں موجود رکھنا محض ایک بہانہ ہے۔

News ID 1143780

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha