مہر خبررساں ایجنسی نےذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے بارے میں حزب اللہ لبنان کے رہنما سید حسن نصر اللہ کے ٹھوس اور مستدل شواہد پیش کرنےکے بعد لبنان کے وزیراعظم سعدحریری نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے والد اورلبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل میں اسرائیلی کردار کی تحقیقات کرے۔
لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نےیہ مطالبہ حزب اللهلبنان کے رہنما سید حسن نصراللهکی پریس کانفرنس کے بعد کیا جس میں انہوں نے ٹھوس اور مستدل شواہد کی بنا پر الزام عائد کیاتھا کہ سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل میں اسرائیل ملوث ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیلی جاسوس طیاروں نے رفیق حریری کے قتل سے کچھ دن قبل ان کے گھر سے پارلیمنٹ تک کے راستے کی نگرانی اور وڈیو فلمیں بنائیں جو حزب اللهنے اپنے ذرائع سے حاصل کی ہیں ۔ لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے اقوام متحدہ سے اس معاملہ کی تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ سید حسن نصراللهکی طرف سے اس حوالہ سے پیش کئے گئے ثبوت بے حد اہم اورحساس ہیں اور انھیں نظرانداز نہیں کیاجاناچاہیے۔
آپ کا تبصرہ