مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ علی لاریجانی اسلامی ممالک کے پارلیمانی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے کل رات شام کے دارالحکومت دمشق پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے آج بعض فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے سربراہان سے ملاقات اور گفتگو کی ۔
دمشق میں شام کی پارلیمنٹ کے سربراہ محمود الابرش نے لاریجانی کا استقبال کیا لاریجانی کل اسلامی ممالک کے ہنگامی پارلیمانی اجلاس میں شرکت کریں گے اس اجلاس میں فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات و مسائل حل کرنے کے بارے میں غور کیا جائے گا۔ لاریجانی نے حماس تنظیم کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل ، جہاد اسلامی تحریک کے سربراہ رمضان عبداللہ اور تحریک آزادی فلسطین کے سربراہ احمد جبرائیل سے فلسطین کے حالات پر تبادلہ خيال کیا۔
آپ کا تبصرہ