مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اگرچہ صیہونی حکومت امریکی عسکری حمایت کے سہارے خطے میں ظلم و بربریت جاری رکھے ہوئے ہیں، مگر ایران نے بارہا ثابت کیا ہے کہ وہ دشمن صیہونی حکومت کو کاری ضربیں لگانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
اس تناظر میں، صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملوں کی ایک تازہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
صیہونی داخلی فرنٹ کی کمان نے اس حوالے سے کہا کہ ہم نے ایران کی جانب سے اسرائیل کے شمال، مرکز اور جنوب کی طرف میزائل داغے جانے کی نشاندہی کی ہے۔ ہماری دفاعی میزائل سسٹمز فعال ہو چکی ہیں اور ہم حتی الامکان ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
صیہونی ذرائع کے مطابق، ایران کے تازہ حملوں میں کم از کم 20 درست نشانے پر لگنے والے بیلسٹک میزائل شامل ہیں۔
صیہونی فوج نے مقامی شہریوں سے فوری طور پر پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی اپیل کی ہے۔
صیہونی ذرائع کے مطابق، کئی میزائل مقبوضہ علاقوں کے مختلف مقامات پر گرے ہیں، جن میں کم از کم دو میزائل مقبوضہ علاقوں کے مرکز میں آ کر گرے ہیں۔
صیہونی حکومت کے چینل 12 نے عینی شاہدین کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں، جو ایرانی میزائلوں کے حملوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔
اسی طرح اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم" نے بھی ابتدائی رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے کئی شہروں میں ایرانی میزائل آ کر گرے ہیں۔
آپ کا تبصرہ