-
فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف قرارداد ویٹو ہونا سلامتی کونسل کی شکست ہے، ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی قرارداد ویٹو کرنا سلامتی کونسل کی ایک اور شکست ہے۔
-
ایران قطر کے ساتھ وسیع اور گہرے تعلقات پر تاکید کرتا ہے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر نے اپنے حالیہ دورہ قطر کے دوران طے پانے والے معاہدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران دوست اور پڑوسی ملک قطر کے ساتھ وسیع اور گہرے تعلقات پر تاکید کرتا ہے۔
-
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کی تہران میں ملاقات
تہران میں ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
-
ایرانی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک 11 گرفتار
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی انسداد دہشت گردی فورسز صوبہ سیستان و بلوچستان میں 14 دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔
-
رہبر معظم کی دینی مدارس میں تعلیمی نظام کی تبدیلی اور نئے مسائل کے جواب پر تاکید
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جامعہ الزہراء کے منتظمین، اساتذہ اور طالبات کے ساتھ ملاقات کے دوران حوزہ علمیہ میں تبدیلی لانے اور معاشرے کے نئے مسائل کا جواب دینے کے لئے اسے اپڈیٹ کرنے کی ضرورت پر تاکید کی۔
-
آپریشن وعدہ صادق 3 یقینی طور پر انجام پائے گا، محسن رضائی
ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن نے صیہونی رجیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ کو وسعت دینے کا خواہاں نہیں ہے بلکہ اپنا دفاع کرے گا اور آپریشن وعدہ صادق 3 یقینی طور پر ہوگا۔
-
ایرانی وزیر خارجہ اور گروسی کا غیر تعمیری اور تصادم کے طریقوں سے اجتناب پر اتفاق
ایرانی وزیر خارجہ اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت کے دوران تنازعات کو حل کرنے اور غیر تعمیری اور تصادم کے طریقوں سے بچنے کے لئے مذاکرات کا راستہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔
-
رہبر معظم انقلاب سے جامعہ الزہراء قم کے وفد کی ملاقات
کچھ ہی دیر پہلے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے جامعہ الزہراء قم کے ایک وفد نے ملاقات کی ہے۔
-
روس اور ایران کے درمیان تعلقات میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں، ایرانی نائب صدر
محمد رضا عارف نے روسی اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس کے ساتھ طویل مدتی اور جامع تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف نئی پابندیوں پر شدید تنقید
سید عباس عراقچی نے فرانس کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں یورپی ممالک کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری کے اشتعال انگیز اقدام کی سخت تنقید کی ہے۔
-
ایرانی اداروں اور شخصیات پر پابندی، یورپی یونین کے نمائندے کی وزارت خارجہ طلبی
یورپی یونین کی جانب سے ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندی کے بعد ایرانی وزارت خارجہ نے یورپی نمائندے کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔
-
انسانی حقوق کے حوالے سے یورپ اور برطانیہ کا دوہرا معیار شرمناک ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے لکھا کہ یورپ اور برطانیہ کا متضاد رویہ ان کے دوہرے معیار اور انسانی حقوق کی ذمہ داری سے پہلوتہی کو ظاہر کرتا ہے۔
-
عالمی برادری کو غزہ اور لبنان کے حوالے سے فعال کردار ادا کرنا ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری غزہ اور لبنان کے حوالے سے موجودہ بے عملی سے نکل کر فوری اقدام کرے گی۔
-
ایران کے خلاف برطانیہ یورپی یونین کی پابندیاں بلاجواز ہیں، ترجمان وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران سے روس کو بیلسٹک میزائلوں کی منتقلی کے بہانے ملک کے خلاف یورپی یونین اور برطانیہ کی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی پابندیوں کوئی قانونی اور منطقی بنیاد نہیں ہے۔
-
صہیونی حکومت سے انتقام کے حق سے دستبردار نہیں ہوئے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت سے انتقام کا آپشن اب بھی موجود ہے اور ہم مناسب وقت پر ردعمل دکھائیں گے۔
-
ہم آپ کے دُکھ دَرد میں شریک ہیں، لبنانی عوام کے نام رہبر انقلاب کا پیغام
رہبر انقلاب اسلامی نے لبنان کے عوام کے نام ایک شفاہی پیغام جاری کیا ہے۔
-
ایران اسرائیلی دھمکیوں کا اپنے طریقے سے جواب دے گا، ترجمان وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی ایران کے خلاف دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں اور ایران اس کا اپنے طریقے سے مناسب جواب دے گا۔
-
ایرانی نمائندے اور ایلون مسک کے درمیان ملاقات کی افواہ پر وزیر خارجہ کا شدید ردعمل
ایرانی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے اور ایلون مسک کے درمیان ملاقات کی افواہ کے جواب میں کہا کہ خارجہ پالیسی بلاتحقیق پیشگی فیصلوں کی جگہ نہیں ہے۔
-
ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملکی ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔
-
بین الاقوام اداروں میں صہیونی حکومت کی رکنیت غیر معقول ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں میں صہیونی حکومت کی موجودگی نامعقول ہے۔
-
شہید محمد عفیف نے لبنانی عوام کی بہترین ترجمانی کی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ محمد عفیف نے لبنانی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے صہیونی مظالم کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی۔
-
برطانوی وزیر خارجہ کے غزہ نسل کشی سے متعلق بیانات استعماری ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں، ایران
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ غزہ میں نسل کشی کی تردید میں برطانوی وزیر خارجہ کے بیانات انتہائی غیر انسانی اور شرمناک ہیں۔
-
چینی سفیر کی سینئر ایرانی مشیر سے ملاقات، چین اور ایران کے تعلقات اسٹریٹجک ہیں، ڈاکٹر ولایتی
رہبر معظم کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا کہ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی بالخصوص چین کے ساتھ تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
-
یورپی ممالک الزام تراشی کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گریز کریں، ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ نے ایک مضمون شائع کرتے ہوئے لکھا کہ یورپ کے کسی بھی طرز عمل کی کوئی قانونی، منطقی یا اخلاقی بنیاد نہیں ہے۔
-
رہبر معظم انقلاب سے لبنان میں تعینات ایرانی سفیر کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج لبنان تعینات میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی نے ملاقات کی۔
-
صہیونی حکومت اور مصنوعات کے خلاف فتویٰ جاری کریں، ایرانی اہل سنت علماء کا علمائے اسلام کے نام خط
غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر صہیونی حکومت کے مظالم کے بارے میں سو سے زائد ایرانی معروف اہل سنت علماء سے علماء عالم اسلام کے نام خط لکھا ہے۔
-
ایرانی خاتون برکس خواتین سٹارٹ اپ مقابلہ جیتنے والوں میں شامل
ایرانی خاتون کا نام برکس خواتین سٹارٹ اپ مقابلہ جیتنے والوں میں شامل ہوگیا ہے۔
-
ایران نے زیر سمندر 2000 میٹر تک کھوج لگانے کی ٹیکنالوجی دریافت کرلی
ایران نے سمندر کے اندر 2000 میٹر تک چیزوں کی کھوج لگانے کی ٹیکنالوجی دریافت کرلی ہے۔
-
لشکر اسلام نے ثابت کردیا کہ اسلام کفر کے سامنے کبھی مغلوب نہیں ہوتا، جنرل سلامی
سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی نے کہا ہے کہ دفاع مقدس کے دوران لشکر اسلام نے ثابت کردیا کہ اسلام کفر کے سامنے کبھی مغلوب نہیں ہوتا ہے۔
-
امریکی اجارہ داری ختم، ایران میں ملکی سطح پر کینسر کا سبب بننے والے غدود کی تشخیص اور علاج دریافت
ایرانی کمپنی کے ماہرین نے امریکی اجارہ داری کو ختم کرتے ہوئے کینسر کا سبب والے غدود کی تشخیص اور علاج کا طریقہ دریافت کرلیا ہے۔