انصاراللہ کے سربراہ نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف رمضان المبارک میں بھی حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق المسیرہ نے کہا یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ نے رمضان المبارک میں بھی غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ماہ مبارک میں ڈرون اور میزائل حملے جاری رکھیں گے۔ یمنی عوام فلسطینی بھائیوں کی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

الحوثی نے مزید کہا کہ جب ہمارے میزائل اور ڈرون طیارے امریکی تنصیبات پر لگتے ہیں توکہ امریکہ سمجھ جاتا ہے کہ ان حملوں کو یمنی عوام کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے یمن میں فلسطینیوں کے حق میں وسیع ریلیوں کے حوالے سے کہا کہ ان مظاہروں اور ریلیوں سے دشمن کو واضح پیغام جاتا ہے کہ یمنی عوام فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ غزہ میں صرف فلسطینی عوام کے خلاف نہیں بلکہ پوری امت کے خلاف جارحیت جاری ہے۔