مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ویب سائٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ صومالیہ کی سمندری سرحد کے نزدیک کشتی پر حملہ کیا گیا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق برطانوی بحری تجارتی کمپنی نے باب المندب میں صومالیہ کی سرحد کے نزدیک حادثے کی خبر دی ہے۔
کمپنی نے حادثے کی تفصیلات بتائے بغیر کہا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز پہلے بھی برطانوی کمپنی نے باب المندب اور بحیرہ احمر کے علاقے میں کشتی کو حادثہ پیش آنے کا انکشاف کیا تھا۔ کمپنی کے مطابق حادثہ جیبوتی کے شمال مشرق میں پیش آیا تھا۔
کمپنی نے کہا تھا کہ کشتی پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا۔
یمنی فوج کی جانب سے غزہ پر صہیونی جارحیت کے جواب میں بحیرہ احمر سے صہیونی کشتیوں اور اسرائیل جانے والی کشتیوں پر حملوں کے بعد تجارتی کمپنیوں نے اپنی کشتیوں کا رخ بحیرہ احمر سے دوسری جانب موڑ دیا ہے۔