تہران؛ نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ احمد خاتمی نے کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے دشمنوں نے بھی انہیں دنیا کا سب سے بابصیرت اور دور اندیش لیڈر قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کی نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے دشمنوں نے بھی انہیں دنیا کا سب سے بابصیرت اور دور اندیش لیڈر قرار دیا ہے۔ رہبرِ انقلاب کی الٰہی تدابیر سے ان 44 سالوں میں سازشیں ناکام ہوتی رہیں ہیں اور اللہ کے فضل سے ناکام ہوتی رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک دین اسلام قائم ہے، دشمن سازشیں کرتا رہے گا اور دشمن ہرگز اپنے ناکام عزائم سے دستبردار نہیں ہوگا۔

آیت اللہ خاتمی نے مزید کہا کہ مقاومت اور تقویٰ، دشمن کو مایوس اور ناکام کرنے والے دو عناصر ہیں۔ قرآن میں "صبر" کا لفظ 100 سے زیادہ اور "ثبات یعنی استقامت" کا لفظ 11 مرتبہ آیا ہے۔

انہوں نے جنگ بدر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ جنگ بدر میں دشمنوں کی تعداد مسلمانوں سے تین گنا زیادہ تھی لیکن مسلمان اس جنگ میں کامیاب ہوئے، کیونکہ مسلمانوں میں مقاومت اور استقامت کا جذبہ زیادہ تھا۔

امام جمعہ تہران نے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی رحلت اور آپ کی برسی کے ایام کی مناسبت سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام راحل رحمۃ اللّٰہ علیہ نے اپنی جگہ ایک عظیم شخص کا انتخاب کیا جس میں خود امام کی طرح نہ جاہ طلبی ہے اور نہ ریاست کی کوئی خواہش ہے۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے مزید کہا کہ رہبر انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ، امام راحل رحمۃ اللّٰہ علیہ کی مانند فرض شناس ہیں اور دونوں قائدین کے اہداف و مقاصد بھی ایک جیسے ہیں۔

لیبلز