مسلمانوں
-
ایران سری لنکا کی ترقی میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے، صدر رئیسی
ایرانی صدر نے سری لنکا میں "اومااویا" ڈیم اور پاور پلانٹ کے کثیر الجہتی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس ملک کو تکنیکی اور انجینئرنگ خدمات کی فراہمی کے لئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔
-
سینیٹر مشاہد حسین سید کی مہر نیوز سے خصوصی گفتگو؛
شہید سلیمانی عظیم مجاہد تھے/ طوفان الاقصیٰ اسرائیلی مظالم کے خلاف فطری ردعمل تھا
پاکستانی سینٹ میں دفاع کمیٹی کے سربراہ نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ شہید قاسم سلیمانی ایران کے عظیم مجاہد تھے۔ ان کو بغداد میں شہید کردیا گیا اور یہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
-
غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں ایرانی شہر رشت میں اجتماع
اجتماع میں مرد و خواتین، بچے، بزرگ، نوجوان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شامل تھے، شرکاء نے امریکی و صہیونی سازشوں و کوششوں کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں و حماس کے مجاہدین کی جدوجہد سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔
-
رہبر معظم انقلاب:
صہیونی درندگي جاری رہی تو دنیا بھر کے مسلمانوں اور استقامتی فورسز کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا
رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ مسلم اقوام حتی دنیا کی غیر مسلم اقوام بھی غاصب حکومت کے جرائم کے جاری رہنے پر بہت زیادہ برہم ہیں اور اگر یہ درندگي جاری رہی تو دنیا بھر کے مسلمانوں اور استقامتی فورسز کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا۔
-
عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی طرف بڑھنا ہوگا، خالص ایڈمر
ترکیہ کے پروفیسر خالص ایڈمر نے 37ویں اسلامی وحدت کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مسلمان پیکر واحد کی طرح ہیں، ہمیں خدائے لم یزل و لایزال کے نام پر متحد ہونا چاہئے۔ آج شیطان کی کوشش ہے کہ مسلمانوں کے درمیان نفرت و انتشار اور فرقہ واریت کو ہوا دی جائے۔