ایران و افغانستان
-
علاقائی ممالک افغانستان میں جامع عوامی حکومت کے قیام کے لئے مدد کریں، ایرانی وزیر خارجہ
حسین امیرعبداللہیان نے افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں کہا کہ علاقائی ممالک افغانستان میں تمام طبقوں کی شراکت پر مبنی عوامی حکومت کے قیام کے لئے مدد کریں۔
-
افغانستان اور ایران کے مابین تنازعہ کسی بھی فریق کے حق میں نہیں ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید رسول موسوی نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ ایران کے سرحدی شہر زابل اور افغانستان کے سرحدی شہر نیمروز کی سرحد پر پیش آنے والا واقعہ سامراجی طاقتوں کی کارستانیوں کا تسلسل ہے۔
-
افغانستان کو درپیش حالات کا ذمہ دار امریکہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ
اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دو عشروں تک افغانستان کو اپنے قبضے میں رکھا تھا اسی لئے آج افغانستان کے حالات کے بارے میں امریکہ کو جواب دینا ہوگا۔
-
افغانستان کی تعمیر نو کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے، علی شمخانی
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ امریکہ جس نے افغانستان کی تباہی میں سب سے بڑا کردار ادا کیا تھا اب وہ اس کے اقتصادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے اخراجات فراہم کرنے کا سب سے زیادہ ذمہ دار ہے۔
-
افغانستان میں تعلیم پر پابندی/ایرانی یونیورسٹی نے افغان طالبات کے لئے داخلے کا اعلان کردیا
ایران کی پیام نور یونیورسٹی کے اوپن اینڈ ڈسٹنس ایجوکیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے افغان طالبات کی ورچوئل کلاسز کے لیے داخلوں پر آمادگی کا اعلان کیا۔
-
امریکہ افغانستان میں تنازعات کو ہوا دے رہا ہے، ایران کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان
ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکا نے افغانستان سے اپنی فوجیں نکال لی ہیں لیکن اپنی عدم استحکام کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے اور وہاں تنازعات پیدا کر رہا ہے۔
-
افغانستان کے لئے ایران کے نمائندہ خصوصی کی امریکہ کے تخریبی کردار پر تنقید؛
افغانستان میں امریکی خفیہ سرگرمیاں بدستور جاری ہیں/امریکہ دیگر اقوام کے مفادات نہیں چاہتا، حسن کاظمی
افغانستان کے لیے ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی نے افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرنے میں امریکہ کے تخریبی کردار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور تمام افغان گروہوں کی شراکت سے حکومت کی تشکیل پر زور دیا۔
-
ایران اور افغانستان کا نئے ٹرانزٹ روٹ کی تعمیر پر اتفاق
مقامی ذرائع نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ افغانستان اور ایران کے درمیان صوبہ نمروز میں ایک نیا ٹرانزٹ روٹ بنایا جائے گا۔