سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر انچیف جنرل فدوی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے اپنی اسلامی تحریک کے پہلے ہی دن فلسطین کو اسلام کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیا اور اپنے حملے کی نوک کو صہیونی رجیم اور شیطان بزرگ امریکہ کی جانب کیا۔

حماس کے نمائندے نے غاصب اسرائیل کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر اسے بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی عدالتوں میں سزا دلوانے کا مستحق قرار دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا کہ جن لوگوں نے فلسطین کے دفاع کی راہ میں اپنی جان قربان کی ہے انہوں نے امام حسین ﴿ع﴾ کے قیام اور انقلاب کی حفاظت کی ہے۔ ہم ملت امام حسین ﴿ع﴾ ہیں۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی بلند پر سلام ہو کہ جنہوں نے اس شعار پر زور دیا۔ ہم فاتح ملت اور ملتِ حسین ﴿ع﴾ ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha