اسلامی جمہوریہ ایران اور مقاومتی بلاک کے ممالک میں فلسطینی انتفاضہ و قدس شریف کی حمایت میں بڑی بحری پریڈ کا آغاز ہو گیا ہے۔ آبنائے ہرمز کے سامنے اس بحری پریڈ کا آغاز سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی کی نیوی کور کے سربراہ کے حکم کے بعد ہوا۔
جس میں اسلامی جمہوریہ ایران (خلیج فارس، بحیرہ مازندران، بحیرہ عمان)، عراق، لبنان، شام اور یمن شریک ہے۔ فلسطینی عوام کی حمایت میں ہونے والی اس پریڈ میں ایران کی نیشنل گارڈز کی 2700 چھوٹی بحری کشتیوں نے حصہ لیا۔ یہ عظیم بحری پریڈ فلسطینی عوام پر ظلم کے دفاع، انتفاضہ کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے گھناؤنے و ظالمانہ جرائم کی مذمت میں منعقد کی گئی ہے۔ ایران کے 75 ٹی وی چینلز پر اس پریڈ کی لائیو کوریج جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ