شام مين حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم مبارک کا دفاع کرنے والے بعض پاکستانی شہیدوں کی نورانی تصویریں پہلی مرتبہ شائع ہوئی ہیں ان شہداء کا تعلق زینبیون بریگیڈ سے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مدافعین حرم عوامی رابطہ عامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام ميں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم مبارک کا دفاع کرنے والے بعض  پاکستانی شہیدوں کی نورانی تصویریں پہلی مرتبہ شائع ہوئی ہیں ان  شہداء کا تعلق زینبیون بریگیڈ سے ہے۔

پاکستان کے شریف عوام کے بعض گروہ اپنی حکومت کے سیاسی دباؤ کے باوجود نبی کریم (ص) کی نواسی حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ کا دفاع کرنے کے لئے شام میں  وہابی تکفیریوں کا مقابلہ کرنے اور حرم آل رسول (ص) کا دفاع کرنے کے لئے حاضر ہوئے ہیں پاکستانی شہداء بھی حرم آل محمد (ص)  کا دفاع کرنے کے سلسلے میں  اپنی عزیز جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں جو پاکستانی شہداء حضرت زینب (س) کے روضہ مبارک کا دفاع کرتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہوئے ہیں ان کی تصویریں پہلی مرتبہ شائع ہوئی ہیں۔

عوامی رابطہ عامہ کے مطابق پاکستانی شہداء کی یاد میں آج تہران کے امام حسین اسکوائر پر ایک عظيم الشان اجتماع منعقد ہوگا جس میں پاکستان اور زینیبیون بریگیڈ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha