-
آئی اے ای اے کا وفد آئندہ ہفتے تہران کا دورہ کرے گا، عرب ذرائع ابلاغ
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اگلے ہفتے ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان نئے قانون کے تحت تعلقات کے امکانات پر بات چیت ہوگی؛ معاہدے کے سیاسی پہلو زیر غور آئیں گے۔
-
غرب اردن، رام اللہ کے عوام غزہ کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے+ویڈیو
مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطینی شہریوں نے غزہ پر صہیونی جارحیت اور غذائی محاصرے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔
-
پاکستان اور ایرانی صدور کی ملاقات، پاک ایران تعلقات میں وسعت دینے پر اتفاق
پاکستانی آصف علی زرداری اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا گیا۔
-
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا دورہ امریکہ منسوخ، وجہ سامنے آگئی
غزہ میں جنگ بندی اور حماس کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے صہیونی کابینہ اور فوجی افسران کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔
-
ایران دنیا کے تین بڑے ریڈیو فارماسیوٹیکل بنانے والے ممالک میں شامل
ایران نے ریڈیوفارماسیوٹیکل (رادیو دواؤں) کے میدان میں زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے 70 سے زائد مختلف رادیو دواؤں کی تیاری کے ذریعے نہ صرف اپنی داخلی ضروریات پوری کی ہیں، بلکہ دنیا کے سرفہرست تین ممالک میں اپنی جگہ بھی مستحکم کر لی ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے وعدے کے سائے میں اسرائیلی قبضے کی سازشیں تیز
جب دنیا فلسطین کو تسلیم کرنے کی بات کر رہی ہے، اسرائیل خاموشی سے مغربی کنارے اور غزہ کے نئے علاقوں کو ہڑپنے کی تیاری میں ہے؛ جنگ بندی کی ناکامی اور عالمی بےحسی نے صہیونی توسیع پسندی کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔
-
حماس سو سال تک لڑے گی لیکن کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی، سابق صہیونی اہلکار
شاباک کے سابق سربراہ ایلان سیجیو نے کہا ہے کہ صہیونیوں کو خوش فہمی سے نکلنا ہوگا، حماس کبھی غیر مسلح نہیں ہوگی۔
-
ایران اپنی سلامتی بھیک میں نہیں لیتا، عزت کے ساتھ امن چاہتا ہے: قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کمزور نہیں، عزت و اقتدار کے ساتھ امن کا خواہاں ہے؛ غزہ کے مظلوموں کی حمایت اور صہیونی فاشزم کی مذمت عالمی ضمیر کا امتحان ہے۔
-
ایران اور پاکستان کے درمیان 12 باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط
صدر مسعود پزشکیان اور پاکستانی اعلی حکام کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے 12 اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
-
پاکستان ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے، اس کے حق کے لیے ساتھ کھڑا ہے، شہباز شریف
ایرانی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن مقاصد کے لیے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے اور اس کے حق کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔
-
اسلامی ممالک کے درمیان بھائی چارگی سیاسی تعلقات سے بالاتر ہے، صدر پزشکیان
صدر ایران نے کہا ہے کہ مشترکہ ثقافت اور فکری روابط اسلامی دنیا کے اتحاد اور بھائی چارگی کی بنیاد ہے۔
-
یورپی قرارداد کے فورا بعد ایران پر اسرائیلی حملہ محض اتفاق نہیں تھا، روس
ویانا میں روس کے مندوب میخائل اولیانوف نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی ایران مخالف قرارداد نے ایران پر حملے کا راستہ ہموار کیا۔
-
مشرقی شام میں کرد فورسز اور الجولانی کے کارندوں کے درمیان جھڑپیں، 7 زخمی
شام کے شہر منبج کے نواحی علاقے میں قسد کے راکٹ حملوں اور توپخانے کی فائرنگ سے الجولانی حکومت کے 7 افراد زخمی ہوگئے۔
-
ایرانی صدر کی پاکستانی وزیر اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے جہاں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف ان کا استقبال کیا۔
-
پاکستان اور ایران کے درمیان سالانہ تجارت 8ارب ڈالر تک پہنچنے کا ہدف مقرر
پاکستان اور ایران کے درمیان سالانہ تجارت 8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا ہدف مقرر کر لیا گیا۔
-
نتن یاہو کے خلاف وسیع مظاہرے، جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ
تل ابیب میں ساٹھ ہزار سے زائد صہیونی مظاہرین نے غزہ پر جنگ روکنے اور حماس سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مطالبہ کیا۔
-
القسام کی صہیونی یرغمالیوں سے متعلق وڈیو نے تل ابیب کو ہلا کر رکھ دیا
القسام بریگیڈز کی جانب سے ایک لاغر اسرائیلی قیدی کی وڈیو جاری کیے جانے پر صہیونی وزارت خارجہ نے دعوی کیا کہ ہمارے قیدی بھوکے اور تشدد کا شکار ہیں۔
-
پاکستان اور ایران کا خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور ایران کے وزرائے دفاع نے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں، علاقائی سلامتی اور دفاعی شراکت کو فروغ دینے پر زور دیا۔
-
پاکستانی سفیر کی مہر نیوز سے خصوصی گفتگو:
ایران-پاکستان تعلقات خطے میں امن کی ضمانت، اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ایران کی مکمل سفارتی حمایت کی
تہران میں پاکستانی سفیر نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو خطے کے امن کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں دفاعی، اقتصادی اور سفارتی تعلقات بلندیوں کو چھوئیں گے۔