-
سربراہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا سید حسن نصراللہ کو خط؛
عنقریب مزاحمتی محاذ کے دندان شکن جواب کے ساتھ اسرائیل کی تباہی کا مشاہدہ کریں گے
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی نے سید حسن نصر اللہ کے نام ایک پیغام میں کہا کہ عنقریب، مزاحمتی محاذ کے منہ توڑ جواب کے ساتھ، ہم اس ظالم اور وحشی رجیم کی مکمل تباہی کا مشاہدہ کریں گے۔
-
تہران میں 38 ویں بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس جاری
تہران میں 38ویں بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس کا آغاز "مسئلہ فلسطین پر زور دیتے ہوئے مشترکہ اقدار کے حصول کے لیے اسلامی تعاون" کے عنوان سے ہوا۔
-
بلغاریہ کا حزب اللہ کو پیجرز بیچنے والی کمپنی کے خلاف تحقیقات کا عندیہ
بلغاریہ لبنان کی حزب اللہ کو آلودہ پیجر ڈیوائسز فروخت کرنے میں اس ملک میں رجسٹرڈ کمپنی کے کردار کی تحقیقات کر رہا ہے۔
-
حزب اللہ نے صیہونی جاسوس کو گرفتار کر لیا
لبنانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ لبنان اور حزب اللہ کی سیکورٹی فورسز نے اس ملک میں صیہونی حکومت کے جاسوس اور کرائے کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔
-
حزب اللہ کی نئی کارروائی میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی
حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمال میں اسرائیلی فوجی بیس کو نشانہ بنایا ہے جس سے متعدد فوجی ہلاک ہوگئے
-
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کا خطاب؛
لبنان میں دہشت گردانہ کاروائی اعلان جنگ ہے/ہم غزہ کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے
لبنان کی حزب اللہ کے سکرٹری جنرل کا خطے اور ملک کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں خطاب شروع ہوا۔
-
رسول اکرم (ص) سے محبت نے مسلمانوں کو دین کی طرف راغب کیا، اہل سنت عالم دین
سنندج کے امام جمعہ نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود رحمت اور محبت کا پیکر تھے اور یہی امر دین کی ترویج اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی اسلام کی رغبت کا باعث بنا ہے۔
-
مختلف ممالک کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا فروغ خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے، ایرانی صدر
ایرانی صدر نے کہاکہ ہمارا کسی ملک کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کو وسعت دینا ہماری بنیادی پالیسی ہے، لیکن ہم طاقت اور دھونس دھمکی کو قطعاً قبول نہیں کریں گے۔
-
ترجمان النجباء عراق کی مہر نیوز سے گفتگو؛
حزب اللہ کے پاس سخت جواب دینے کی طاقت اور کئی آپشنز موجود ہیں، ترجمان النجباء
عراقی مزاحمتی تنظیم النجباء کے ترجمان نے لبنان میں دہشت گردی کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے عراقی مزاحمت کی جانب سے لبنانی حزب اللہ سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ حزب اللہ کے ردعمل کا وقت قریب ہے اور ان کے پاس جواب دینے کے لیے بہت سے آپشنز موجود ہیں۔
-
ایرانی وزیر خارجہ نے تہران میں زیر علاج ملک کے سفیر مجتبیٰ امانی کی عیادت کی
ایرانی وزیر خارجہ عباس نے تہران میں بیروت کے لئے ملک کے سفیر مجتبیٰ امانی کی عیادت کی جو لبنان میں صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔
-
بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس جاری؛
مسلمان متحد ہوتے تو صہیونی اس قدر جنایت کی جرأت نہ کرتے، مقررین
38 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں مقررین نے غزہ میں جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا مسلمانوں کے درمیان وحدت نہ ہونے کی وجہ سے صہیونی جنایت کے مرتکب ہورہے ہیں۔
-
مسئلہ فلسطین کی حمایت تمام مسلمانوں پر فرض ہے، عراقی اہل سنت مفتی
عراق کے اہل سنت مفتی نے تاکید کی کہ مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ کلمہ توحید کی بنیاد پر فلسطین کاز کی حمایت کریں۔
-
لبنان میں سفیر پر حملے کی خود تحقیقات کریں گے، ایران
اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے عالمی ادارے سے صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کی مذمت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بیروت میں سفیر پر حملے کی ایران خود تحقیقات کرے گا۔
-
بیروت دھماکوں میں ملوث نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس
امریکی قومی سلامتی کونسل کے مشیر نے بیروت دھماکوں میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دوسرا جنگی محاذ کھلنے سے روکنے کے لئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
-
وحدت سے مسلمانوں کی قدرت میں اضافہ ہوتا ہے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر پزشکیان نے بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وحدت اور باہمی اتحاد سے مسلمانوں کی قدرت میں اضافہ ہوتا ہے۔
-
نتن یاہو مذاکرات کی راہ میں جان بوجھ کر رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں، حماس
حماس کے اعلی رہنما نے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو جنگ بندی کے معاہدے کی راہ میں ہر ممکن طریقے سے رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
-
تہران میں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس شروع
ایران کے دارالحکومت تہران میں اب سے تھوڑی دیر قبل 38 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس اہم شخصیات کی شرکت سے شروع ہوگئی۔
-
بیروت پر صہیونی حملہ جنگی جرائم، اسرائیل کو قیمت چکانا پڑے گی، انصاراللہ یمن
یمنی تنظیم انصاراللہ نے بیروت پر صہیونی حکومت کے سائبر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو جنگی جرائم کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
-
حزب اللہ کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل حملہ، پانچ صہیونی زخمی
حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں پر میزائل حملہ کرکے پانچ صہیونیوں کو زخمی کردیا ہے۔
-
بیروت پر صہیونی سائبر حملے، حزب اللہ کا جواب یقینی ہے، لبنانی وزیرخارجہ
لبنان کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے بزدلانہ سائبر حملے کے بعد حزب اللہ ہر حال میں جواب دے گی۔
-
جنایت کار کو یقینا کڑی سزا دی جائے گی، صدر پزشکیان
ایرانی صدر پزشکیان نے بیروت حملوں کے بعد لبنانی عوام کے ساتھ تسلیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنایت کار کو یقینی طور پر کڑی سزا دی جائے گی۔