10 ستمبر، 2009، 3:36 PM

بان کی مون

جنرل بان کی مون نےکہا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

جنرل بان کی مون نےکہا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مقبوضہ عرب علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی منصوبوں کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مقبوضہ عرب علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی منصوبوں کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ عرب علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید خراب ہوجائے گی۔ بان کی مون نے یہودی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خطہ میں قیام امن کیلئے ضروری ہے اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کیا جائے۔
News ID 945113

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha