مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں سردی کی شدید لہر کے نتیجہ میں 36 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ میکسیکو کی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق میکسیکو کے شمالی علاقوں میں گذشتہ چار ماہ کے دوران سردی کی شدید لہر کے باعث 36 افراد ہلاک ہوئےہیں۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت منفی 5 تک گر گیا۔ بیان کے مطابق 22 افراد سردی سے بچنے کیلئے جلائی جانے والی لکڑیوں کے دھویں سے دم گھٹنے جبکہ 18 افراد جسمانی حرارت میں کمی کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ