16 جون، 2008، 4:26 PM

ہندوستان

ہندوستان کی شمالی ریاستوں میں شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے25 افراد ہلاک

ہندوستان کی شمالی ریاستوں میں شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے25 افراد ہلاک

ہندوستان کی شمالی ریاستوں میں مون سون کی شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے25 افراد ہلاک اور دولاکھ افراد بے گھر ہوگئےہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی شمالی ریاستوں میں مون سون کی شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے25 افراد ہلاک اور دولاکھ افراد بے گھر ہوگئےہیں ۔ہندوستانی حکام کے مطابق ریاست آسام میں مون سون کی بارشیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابقہندوستان میں بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پچیس سے زائد ہو گئی ہے۔ وزیر برائے بحالی کاکہنا ہے کہ اب تک چھ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دو لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں ۔

 

News ID 700525

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha