لبنان کی پارلیمنٹ نے فوج کے سربراہ مائیکل سلیمان کو لبنان کا نیا صدر منتخب کرلیا ہے
جنرل مائیکل سلیمان کو لبنان کی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت کے ساتھ لبنان کا نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔
مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی بیروت سے رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج کے سربراہ جنرل مائیکل سلیمان کو لبنان کی پارلیمنٹ نے بھاریاکثریت کے ساتھ لبنان کا نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔ مائیکل سلیمان کو پارلیمنٹ میں موجود 127 نمائندوں میں سے 118 نے بھاری اکثریت کے ساتھ لبنان کا نیا صدر منتخب کیا ہے مائیکل سلیمان لبنان کے بارہویں صدر ہیں وہ لبنان کے تیسرے فوجی سربراہ ہیں جو صدر منتخب ہوئے ہیںدوحہ میں لبنان کے سیاسی گروہوں کے درمیان ہونے والے اتفاق کے بعد لبنان کے فوجی سربراہ کو لبنان کا صدر منتخب کیا گیا ہے ان کی عمر 60 سال ہے وہ لبنان کے عیسائی مارونی طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔لبنان کے صدر کے انتخاب کی تقریب میں ایران ، فرانس، شام، لبنان اور اسپین کے وزرائے خارجہ کے علاوہ مختلف ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے اعلی حکام موجود تھے۔
آپ کا تبصرہ