23 مئی، 2008، 12:53 PM

سلامتی کونسل

سلامتی کونسل نے لبنان حکومت اور حزب اللہ کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے

سلامتی کونسل نے لبنان حکومت اور حزب اللہ کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان کی مغرب نوازحکومت اور حزب اللہ کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان حکومت اور حزب اللہ کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹرسے سلامتی کونسل کے پندرہ رکن ممالک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنانی حکومت اور حزب اللہ کے درمیان دوحہ میں عرب لیگ کی جانب سے کرائے گئے معاہدے کا سلامتی کونسل خیر مقدم کرتی ہے۔اور امید کرتی ہے کہ اس معاہدے سے لبنان میں جاری تنازعات کا خاتمہ ہوگا اور جمہوری اداروں کو بھرپور طریقے سے کام کرنے کا موقع ملے گا۔جس سے ملک میں اتحاد اور استحکام کی فضا ہموار ہو سکے گی۔ واضخ رہے کہ امریکہ کو اس معاہدے پر خفگی ہے کیونکہ امریکی حکام لبنان میں بحران پیدا کرکے وہاں اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہے تھے جسے حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں نے بڑی ہوشیاری اور ذہانت کے ساتھ ناکام بنادیا۔

 

News ID 688219

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha