24 فروری، 2008، 9:30 PM

عراق

عراق میں دہشت گردوں کےخودکش حملے میں 40 زائر شہید

عراق میں دہشت گردوں کےخودکش حملے میں 40 زائر شہید

فرزند پیغمبر اسلام (ص)حضرت امام حسین (ع)کے چہلم کی مناسبت سےکربلا معلی جانے والے زائرین کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں 40 زائر شہید ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیس خبرراں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرزند پیغمبر اسلام (ص)حضرت امام حسین کے چہلم کی مناسبت سےکربلا جانے والے زائرین کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں 40 زائر شہید ہوگئے ہیں۔ عراقی پولیس کے مطابق خودکش حملہ اسکندریہ میں اس وقت کیا گیا جب زائرین کا قافلہ کربلائے معلی جارہا تھا، دہشتگردی کے واقعہ میں40زائرین شہید اور 20زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور شہداء کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔اس سے پہلے بغداد کے قریبی علاقےالدورا میں بھی زائرین پر گرینیڈ حملہ اور فائرنگ کی گئی تھی،واقعہ میں تین زائرین شہیداور36زخمی ہوئے تھے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ یہ حملے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے سلفی دہشت کرد گروپ کا کام ہے جو شیعہ اور سنی اتحاد کے خلاف سرگرم عمل ہیں اور اہلبیت پیغمر اسلام سے خاص دشمنی رکھتے ہیں۔

 

News ID 645010

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha