مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فوجی دن کی مناسبت سے آج مسلح افواج کے سربراہ اور بری ، بحری اور فضائیہ اور فوج کے بعض دیگر کمانڈروں سے ملاقات میں تاکید کرتے ہوئےکہا کہ فوج کو اپنے دینی اور انقلابی تشخص پر قائم رہناچاہیے اور فوج میں خود اعتمادی ، بڑے میدانوں کو سرکرنے کی ہمت و جراءت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے رہبر معظم نے فرمایا کہ ایران کی مسلح افواج کو علم و ایمان کے اسلحہ کے علاوہ جدید ترین اسلحہ سے مسلح ہونا چاہیے اور اپنی طاقت اور قدرت پر مکمل اعتماد کے ساتھ آگے کی سمت حرکت کرنی چاہیے رہبر معظم نے فرمایا کہ انقلاب اسلامی کے ابتدائی دور اور جنگ تحمیلی کے دور کی نسبت آج ایران کی مسلح افواج کی ترقی اور پیشرفت زبان زد خاص و عام ہے اور یہی وجہ ہے کہ دشمن ایران کے خلاف کسی جارحانہ اقدام سے پہلے سوچ و فکر میں مبتلا ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ شجاعت ، تدبیر، دینداری ، ایمان اور توانائی جیسے اہم عناصر سے مسلح فوج کو ہمیشہ مزین رہنا چاہیے اور انھیں عناصر کی وجہ سے ایران کی مسلح افواج میں شہید فلاحی ، شہید صیاد شیرازی ، شہید ستاری ، شہید بابائی اور مرحوم ظہیر نژاد جیسے صالح اور پاک افراد پیدا ہوئے جنھوں نے پاک افراد کے تعاون سے ایران کی مسلح افواج کی تقدیر بدلنے اور اسے جدید ٹیکنالوجی سے بہرہ مند بنانے میں اہم کردار ادا کیا رہبر معظم نے فرمایا کہ ایران اس وقت بہترین اور زبدہ ترین افرادی قوت سے مالا مال ہے جو ایران کا سب سے بڑا اور عظیم سرمایہ ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی بنیاد دین اسلام پر استوار ہے لہذا فوج کواپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اپنی دینی صلاحیتوں پر بھی خاص توجہ رکھنی چاہیے اس ملاقات میں فوج کے سربراہ میجر جنرل صالحی نے بھی ملک کی دفاعی صلاحیتوں کے سلسلے میں فوج کی آمادگی سے رہبر معظم کو آگاہ کیا
رہبرمعظم انقلاب اسلامی
فوج کو اپنے دینی اور انقلابی تشخص پر قائم رہناچاہیے// فوج میں خود اعتمادی اور بڑے میدانوں کو سرکرنے کی ہمت و جراءت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مسلح افواج کے سربراہ اور بری ، بحری اور فضائیہ اور فوج کے بعض دیگر کمانڈروں سے ملاقات میں فوج کو اپنے دینی اور انقلابی تشخص پر قائم رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج میں خود اعتمادی اور بڑے میدانوں کو سرکرنے کی ہمت و جراءت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے
News ID 472050
آپ کا تبصرہ