5 فروری، 2007، 11:18 PM

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ

امریکی صدر بش اور برطانوی وزير اعظم ٹونی بلئر جنگي مجرم ہیں // کوالالامپور میں جنگی جرائم کے سلسلے میں ایک نیا کمیشن تشکیل دیا جائے گا

امریکی صدر بش اور برطانوی وزير اعظم ٹونی بلئر جنگي مجرم ہیں // کوالالامپور میں جنگی جرائم کے سلسلے میں ایک نیا کمیشن تشکیل دیا جائے گا

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ امریکی صدر بش اور برطانوی وزير اعظم ٹونی بلئر نے بچوں اور خواتین کا قتل عام کرکے جنگي جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور ان جنگی مجرموں کے خلاف عدالتی کارروائی ہونی چاہیے

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے کوالالامپور میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکی صدر بش اور برطانوی وزير اعظم ٹونی بلئر نے بچوں اور خواتین کا قتل عام کرکے جنگي جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور ان جنگی مجرموں کے خلاف عدالتی کارروائی ہونی چاہیے مہاتیر محمد جنھیں بوسنیا کے گروپوں نے صلح کے نوبل انعام کے لئے  منتخب کیا ہے کہا کہ تاریح بشریت امریکی صدر بش اور برطانیہ کے جھوٹے وزیر اعظم بلئر کو بچوں اور خواتین کا قاتل قراردےگی انھوں نے کہا بش اور بلئر نے عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کے جرائم سے بھی بدترین جرائم کا ارتکاب کیا ہے مہاتیر محمد نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم کو بش کا آلہ کار قررادیا مہاتیر محمد نے کہا کہ کوالالامپور میں جنگی جرائم کی تحقیق کا ایک کمیشن تشکیل دیا جائے گا جو جنگ میں ہلاک ہونے والوں کی فائل کی تحقیقی کرکے اسے گواہی کے طور پر عالمی جنگی جرائم کی عدالت میں پیش کرگا اور عدالت برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت دے تو تب بھی انہیں پھانسی نہیں دینا چاہیے بلکہ انہیں ہمیشہ جنگی مجرم ،بچوں کا قاتل اور ایک جھوٹے شخص کے عنوان سے زندہ رکھنا چاہیے  انھوں نے کہا ابوغریب جیل اور گوانتاناموبہ کا ننگ امریکہ کی پیشانی پر ہمیشہ رہے گا   

News ID 444269

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha